امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےغزہ کے مسلمانوں کیلئے کون سا احتجاج کیا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حماس نے 2006 میں الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی، لیکن امریکا اور اسرائیل جمہوریت دشمن فورس ہے، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے اس لئے انہوں نے حماس کے جیتنے کے باوجود حکومت بنانےسے روکا، حماس نے جہاد کا راستہ اختیار کیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حماس لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں، حماس نے قیدیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں۔
امیرجماعت نے کہا کہ ملک میں الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےغزہ کے مسلمانوں کیلئے کون سا احتجاج کیا، جب کہ دنیا بھر میں فلسطین کیلئے مظاہرے ہوئے۔