خیبر پختونخوا میں کوہستان سے متصل ضلع کولئی پالس میں ایڈیٹڈ تصویروں کی وجہ سے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، اس حوالے سے پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔
پولیس نے کوہستان واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ فیس بک پر 2 لڑکیوں کی تصاویر ایک لڑکے کی آئی ڈی سے وائرل ہوئیں، لڑکیوں کی تصاویر رحمت شاہ اور امان دیدار نے ایڈیٹ کرکے لگائیں، وائرل تصاویر میں سے ایک لڑکی کے قتل کی خبر موصول ہوئی۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ گاؤں برشریال سے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پٹن اسپتال لایا گیا، دوسری لڑکی کو ریسکیوکرکے والدین کے ہمراہ کولئی پالس لایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کہ لڑکی نے سینئر سول جج کی عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا، لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کو کہا، لڑکی کو 30 لاکھ روپے ضمانت کے عوض والد کے حوالے کیا گیا۔
پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقتولہ لڑکی کے والد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔