دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، قومی کرکٹرز کل لاہور میں آخری پریکٹس سیشن کریں گے۔
آسٹریلیا کے مشکل ٹور کے لے اب پاکستان ٹیم منگل کے روز لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 10 بجے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
کھلاڑی جم اور فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کریں گے۔
پاکستانی ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے سڈنی کے لیے روانہ ہو گی جہاں سے کینبرا پہنچ کر 6 دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف ٹور میچ میں ان ایکشن ہوگی۔
ٹور میچ کے اختتام کے بعد قومی ٹیم پرتھ پہنچے گی جہاں 14 دسمبر کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ شروع ہو گا۔
اس کے علاوہ دوسرا ٹیسٹ میلبرن جبکہ تیسرا میچ سڈنی میں شیڈول ہے۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ میں تین بولرز شامل، دھانی ان فٹقرا
دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤفدستبردار
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل 4 نئے چہرے کونہیں؟