ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرکے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ کے نظر بندی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے فیصلہ کر دیا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے فیصلہ کرکے اپنی رپورٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ کیوں بھیجی؟جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ نظر بندی کے نوٹیفکیشن کے بعد حکومت کو آگاہ کرنا ضروری ہے، اب کابینہ کے اجلاس میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے سرکاری وکیل کو معاملے کو جلد مکمل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔
جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاریمنظور
خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظربند کرنے کے احکاماتجاری
خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کوارسال