Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 09:36pm

فیض آباد دھرنا کیس: انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا

فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو 29 نومبر کو طلب کیا ہے۔

کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو پرسوں (بدھ) بلایا گیا ہے، اسرار احمد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ 2017 میں راولپنڈی پولیس کے سربراہ اسرارعباسی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی اس وقت وزیراعظم تھے جب فیض آباد دھرنا ہوا تھا، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیراعظم رہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں تشکیل دیا تھا۔

یاد رہے کہ 20 نومبر سے فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

فیض آباد دھرنا تحقیقات: پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلبکرنے کا فیصلہ

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیعکردیا

فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آرمی چیف، وزیراعظم اور چیف جسٹس کو بھی بلاسکے گا، دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرنی ہوںگی

Read Comments