پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے، ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا جبکہ پروگرام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا۔
آیف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے۔
مقدمے میں شیر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا، مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
’پروگرام وڑ گیا‘ نامی خوردنی پراڈکٹ سامنے آنے پر شیر افضل مروت کاردعمل