Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2023 06:06pm

نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی منسٹرانکلیو اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر بیٹھک ہوئی، جس میں اسحاق ڈار، پرویزرشید، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب مشاورت میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ عطاء اللہ تارڑ، بلال اظہرکیانی اور لیگل ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔

مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے قانونی ٹیم سے کیسز سے متعلق امور پر جائزہ لیا گیا۔

بیٹھک کے بعد نواز شریف منسٹرانکلیو سے مری کے لیے روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کو کلین چٹ مل جائے گی، لطیف کھوسہ کا فیصلے سے قبل بڑادعویٰ

مجھے ہٹا کر گالی دینے والے کو لانے والے بھی اتنے ہی ذمہ دار ہیں، نوازشریف

Read Comments