عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے آپ کے چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر بھی اثرات پڑتے ہیں اور بہت سی خواتین کی گردن پر لکیریں اور جھریاں آنے لگتی ہیں ۔
ماہرین نے عمر کے بڑھنے کے علاوہ دھوپ میں جانے کو بھی گردن پر لکیروں کی وجہ بتایا ہے۔
اگرچہ گردن پر کچھ لکیریں قدرتی طور پربھی موجود ہوتی ہیں۔
لیکن بہت ساری لکیروں کو دیکھ بھال اوراپنی کچھ عادتوں پرتوجہ دینے بعد ذریعےچھٹکارا پاسکتے ہیں۔
جلد میں کولیجن کی کمی جلد کے تناؤ کی صلاحیت کومتاثر کرتی ہے جس کے نتیجے میں جھریوں، باریک لکیروں اور جلد کے ڈھیلے ہو جانے کی شکایت پیدا ہوتی ہیں۔
قدرتی طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ جلد میں ڈرمل میٹرکس کے حجم(سافٹ ٹشو گرافٹ) اور کولیجن ریشوں کی پیداوار کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے گردن پر لکیریں واضح ہوجاتی ہیں۔
اس کے علاوہ سیل فون اور لیپ ٹاپ کا زیادہ استعمال بھی منفی اثرات ڈالتا ہے۔
سر نیچے کی پوزیشن یا ’ٹیک گردن‘یعنی (گردن کو لمبے وقت تک مسلسل نیچے کی طرف موڑنا) مستقل گردن کو ایک ہی طرح سے رکھنا بھی ان نمایاں لکیروں کی وجہ ہوسکتا ہے۔
یہاں کچھ طریقے موجود ہیں جو آپ کو ان مسائل سے نجات دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں بیوٹی ایکسپرٹس روزانہ ایس پی ایف لگانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ سن اسکرین جلد کو نقصان دہ سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
یہ جلد پر ظاہر ہونے والی عمر بڑھنے کی علامات کو سست کرتا ہے، اس لیے گردن پر ’ایس پی ایف لوشن ’ ضرور استعمال کریں۔
بہت سے سیرم ، ٹونر ، اور موئسچرائزر میں یہ ہائیلورونک ایسڈ ، وٹامن سی ، اور گلائکولک ایسڈ کے ساتھ مصنوعات موجود ہیں جو مؤثر طریقے سے جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔
یہ اجزاء جلد کی ہائیڈریشن اور موئسچرائزیشن کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
ریٹونل ایک وٹامن اے ڈیپریویٹو ہے جو کولیجن کو بڑھانے میں مثبت کردارادا کرتا ہے اور جلد پر عمر بڑھنے کے عمل کے خلاف کام کرتا ہے۔
کیا آپ بھی گردن پر موجود ان لکیروں سے پریشان ہیں؟
لٹکی ہوئی بےجان جلد اور جھریوں سے چھٹکارا پائیں، چہرے کا یوگا آزمائیں
دار چینی آپ کی جلد کے لئے کیوں فائدہ مند ہے؟
وٹامن سی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ جلد کے مسائل کے لیے بہترین ہیں۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وٹامن الٹرا وائلٹ( یو وی) شعاعوں اور دیگر ماحولیاتی عوامل جیسے فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے کچھ نقصانات سے بچاؤ میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی گردن کی پوزیشن کا خیال نہیں رکھتے اور جسم کی پوزیشن کو اہمیت نہیں دیتے۔ٹیکنالوجی کی بدولت چاہے وہ آپ کا موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، یا ٹیبلٹ ہو۔
ٹیک نیک یا ٹیکسٹ نیک کی بدولت مستقل ایک ہی طرح سے بیٹھے رہنے کی وجہ سے گردن کی خستہ حالت کی وجہ سے بننے والے کریز گہرے ہوجاتے ہیں ۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ باقاعدگی سے اپنی پوزیشن کو بدلتے رہیں اور اپنے اسکرین ٹائم کو بھی کم کر یں۔