مظاہرین کی جانب سے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ادھر اڈیالہ جیل کے باہر شہریوں کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
شہریوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو بھی گھیر لیا اور نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کرنے پر فوری کاروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عمران کوجوڈیشل کرنیکا حکم
خاورمانیکا نے دوران عدت نکاح پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلافدرخواست دائر کردی
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے مقامی عدالت میں دوران عدت نکاح پرعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
خاور مانیکا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم ان کی سالی نے 2014 میں پی ٹی آئی دھرنے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے متعارف کروایا جو پیری مریدی کی آڑمیں ہمارے گھر داخل ہوئے اور میری عدم موجودگی میں بھی کئی بار ہمارے گھر آئے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کچھ عرصہ بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے ازدواجی زندگی میں مداخلت کی، اس دوران ذلفی بخاری بھی کئی مرتبہ عمران خان کے ہمراہ میرے گھر آئے۔