صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ میں پولیس اہلکار کی کالج کے نائب قاصد سے تلخ کلامی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکارنے نائب قاصد کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔
نائب قاصد پر تشدد کی فوٹیج پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے۔