Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 03:53pm

ڈالر مسلسل مہنگا، اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کاورباری ہفتے کے آغاز پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں 27 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 285 روپے 64 پیسے میں بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 285 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

دسمبرکے آخر تک پاکستان کو دو ارب ڈالرز ملنے کاامکان

فی تولہ سونا سیکڑوں روپے مہنگاہوگیا

کے ایس ای 100 انڈیکس 724 پوائنٹس بڑھ کر 59 ہزار 811 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ کاروباری ہفتے 59 ہزار 86 پوائنٹس ہر بند ہوا تھا۔

Read Comments