سابق وزیر خارجہ اور سفارتی سائفر کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کے لیے دائر درخواست نمٹادی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ دو رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد سائفرکیس میں کارروائی از سر نو چلائی جارہی ہے۔
بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے شاہ محمود کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔