پاکستان کے معروف یوٹیوبر وقار ذکا نے مارننگ شو میزبان نِدا یاسر کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کا جواب دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وقار ذکا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نِدا یاسر سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔
وقار ذکا نے ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے نِدا یاسر کو ایک معقول وجہ کے سبب نجی چینل سے نکلوانے کیلئے کہا تھا۔
وقار ذکا نے نِدا یاسر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کے 2020 میں آن ائر ہونے والے ایک شو کا حوالہ دیا ہے۔
نِدا یاسر نے 2020 میں کراچی میں ریپ کا نشانہ بننے والی 5 سالہ بچی کے والدین کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا تھا، شو کے دوران پوچھے گئے نامناسب سوالات پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
جس کے بعد نِدا یاسر نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے متاثرہ بچی کے والدین سے خود رابطہ نہیں کیا تھا بلکہ ایک سماجی تنظیم کے تحت ان والدین نے ان سے رابطہ کیا تھا۔
’کچھ خاندانی مسائل ہیں‘ ، نِدا یاسر نے فہد مصطفی کو شو میں نہ بُلانے کی وجہ بتا دی
ندا یاسر اپنے بچوں پر ہونے والی ٹرولنگ پر برہم
وقار ذکا نے ویڈیو میں نِدا یاسر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میزبانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کارٹون جیسا کوئی پروگرام شروع کرنے کا کہا ۔
واضح رہے کہ نِدا یاسر نے ایک شو میں وقار ذکا سے متعلق کہا تھا کہ انہوں نے مجھے چینل سے نکلوانے کی کوششیں کی تھیں۔
نِدا یاسر کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبان میں ہوتا ہے۔ وہ تقریباً 14 سال سے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پران کے شو سے آئے دن ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے سامنے آتے ہیں۔