وفاقی دارالحکومت میں دو ٹرین حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، پہلے واقعے میں بچہ اور دوسرے میں ایک نامعلوم خاتون ٹرین کی زد میں آئی۔
اسلام آباد میں دو مختلف ٹرین حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلا واقعہ تھانہ شمس کےعلاقے میں پیش آیا، جہاں 6 سالہ بچہ ٹرین کے ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شمس کالونی کا رہائشی 6 سالہ عثمان پٹری پر کھیل رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا، پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔
دوسرا واقعہ گولڑہ موڑ کے قریب پیش آیا، جس میں ایک خاتون ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔سمبل پولیس کی جانب سے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔