Aaj Logo

شائع 26 نومبر 2023 02:27pm

امام حرم کعبہ 4 روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ

امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید 4 روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، دورے کے دوران انہوں نے صدر، آرمی چیف، وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے ملاقاتیں کیں۔

امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید 4 روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، انہوں نے فیصل مسجد اسلام آباد میں خطبہ جمعہ دیا۔

امام کعبہ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ بن حمید نے فیصل مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ آخرت کی بہتری کیلئے خود کواچھا کریں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کومضبوط کرتے ہیں، آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، ساتھ ہی ہدایت دی کہ مسلمانو! فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کار بند رہو۔

مزید پڑھیں:

’فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کار بند رہو‘، امام کعبہ کا فیصل مسجد میں خطبہ

نگراں وزیرِاعظم سے امام کعبہ کی ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اپنے دور کے دوران انہوں نے صدر مملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر اعلیٰ حکام اور دینی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔

Read Comments