چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسلام آباد اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے حوالے سے اسلام آباد اسپیشل برانچ نے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ جمع کروا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیشی پر تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے وکلاء ،ورکرز آنے کا خدشہ ہے، عدالت میں پیشی سے قبل سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں، اور اس کے ساتھ ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔