راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ سب انسپکٹرصدرالدین میرانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں مجرمانہ غفلت، قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانےمیں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اور اس میں مجرمانہ غفلت اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے مال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں سے 10 میتیں جناح اسپتال اور ایک کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ شاپنگ سینٹر کی درجنوں دکانیں بھی جل گئیں۔
ایم ایس ڈاکٹر نسیم کا کہنا ہے کہ ایک لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کی شناخت 32 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی۔ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ وہاج الدین ولد رحیم الدین، 20 سالہ بلال ولد آصف، 35 سالہ محمد یونس ولد محمد یوسف، 25 سالہ کریم بخش، 50 سالہ کاشف ولد انیس شامل ہیں۔
شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد میں ایک ہی محلے کے بلال اور سلمان بھی شامل
آگ سے بچنے والا شخص امدادی کارکنوں کی لڑائی میں پھنس گیا، آکسیجن سے محروم
کراچی کے نجی مال میں لگنے والی آگ نے شہر بھر کے حفاظتی انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل پر صبح ساڑھے 6 بجے لگی جس پرتقریباً ساڑھے 10 بجے قابو پایا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی اخراج کا راستہ موجود نہیں، اور عمارت چاروں جانب سے بند ہے، ہوا کے اخراج کا راستہ بند کئے جانے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔