ڈیفنس لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، ملزم افنان شفقت نے دوران تفتیش اکثر گاڑی تیز رفتاری سے چلانے اور ڈرفٹنگ کرنے کا اعتراف کرلیا جبکہ پولیس نے ملزم افنان شفقت کا عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ بھی کروالیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کا اوسیفیکیشن ٹیسٹ کروا لیا ہے، جس کی رپورٹ 3 سے 4 دنوں میں پولیس کو مل جائے گی جبکہ پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے پولیس کو 29 نومبر کی تاریخ دی گئی ہے۔
افنان شفقت کو ریمانڈ ختم ہونے پر 27 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پولیس ملزم افنان شفقت کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ کے لیے مزید ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
فوٹوگرامیٹیکل ٹیسٹ کے لیے ملزم افنان شفقت کی تصاویر بھی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو دی جائیں گی۔
دوسری جانب ملزم افنان شفقت کے والد ملک شفقت نے پولیس کو موقع پر موجود نہ ہونے کا بیان قلمبند کروا دیا ہے، افنان کے والد کو 27 نومبر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کے پاس پیش بھی کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے دوران افنان کو پیٹ میں، ابراہیم کو ہاتھ پر اور علی عبداللہ کو ٹانگ پر چوٹیں آئیں، حادثے میں افنان کے دوست سعد کی گردن کی ہڈی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ڈیفنس کار حادثہ: ملزم کی عمر کے تعین کیلئے پولیس نے دانتوں کا ٹیسٹکروالیا
لاہور ٹریفک حادثہ: ملزم کی عمرکا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ، 1632 کم عمرڈرائیورز کیخلاف مقدمات
ڈیفنس کار حادثہ: ملزم کے والد کو گرفتار کرنے سے روک دیاگیا، دوستگرفتار