بلوچستان سے قبائلی رہنماؤں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماؤں اور عمائدین نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، ریحانہ حبیب جالب بلوچ شامل تھے، اس کے علاوہ ملاقات میں سندھ سے ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجود تھے۔
قبائلی رہنماؤں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ملک سعد اللہ جان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کردیا گیا جبکہ ریحانہ حبیب بلوچ آئی پی پی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر نامزد کردی گئیں۔
پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین کی مشاورت سے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
جہانگیر خان ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع سینئر رہنما آئی پی پی عون چودھری، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔
فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کاامکان
جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کو ’عقاب‘ کا نشان الاٹ کر دیاگیا
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاریکردیا