نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ بھر کی کمرشل اور سرکاری عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کی کمرشل اور سرکاری عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے بھر میں تمام کمرشل اور سرکاری دفاتر کے سیفٹی آڈٹ کی ہدایت دے دی جبکہ کمرشل عمارتوں کے علاوہ سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی آڈٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سول ڈیفنس، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ٹاؤنز مل کر کریں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ہر عمارت میں آگ بجھانے کے آلات ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ تمام عمارتوں کا سیکیورٹی آڈٹ 30 دن میں مکمل کرکے رپورٹ دی جائے، فائر فائٹنگ کا سسٹم مختلف شہروں میں کیسے اور کس طرح کام کررہا ہے، اس کی رپورٹ بھی دی جائے۔
آگ سے بچنے والا شخص امدادی کارکنوں کی لڑائی میں پھنس گیا، آکسیجن سےمحروم
کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد میں ایک ہی محلے کے بلالاور سلمان بھی شامل