مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 800 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 129 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 615 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 9 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کا دام 2023 ڈالرز ہوگیا ہے۔