Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2023 02:18pm

مہنگے ڈیٹرجنٹس کے بجائے اپنا باتھ روم صرف نمک سے چمکائیں

کھانوں میں نمک نہ ہوتو چاہے جتنا بھی لذیذ ہوبدمزہ ہی لگتا ہے، لیکن کھانوں کے لیے لازم وملزوم یہ نمک آپ کا باتھ روم یا ٹوائلٹ چمکانےمیں بھی ایسی مہارت دکھاتا ہے کہ کیا کہنے۔

کچن کی صفائی خواتین کی اولین ترجیح ہے تو وہیں باتھ روم کی صفائی بھی بہت اہم ہے۔

باتھ روم کی صفائی کیلئے مہنگے ڈیٹرجنٹس کے استعمال کے باوجود چمکدار باتھ روم کی خواہش بس خواہش ہی رہ جاتی ہے۔

لیکن خواتین جان لیں کہ وہ نمک کا استعمال کرتے ہوئے اس مسئلے کو آسانی سے حل کرسکتی ہیں۔

بو کو دور کرتا ہے

نمک ہر قسم کی بو کو دور کرنے میں انتہائی مؤثر ہے، یہ باتھ روم کی صفائی میں بھی اہم کردارا ادا کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چولہے کے ضدی داغ صاف کرنے کے 4 بہترین طریقے

چکنائی سے لدے ایگزاسٹ فین کو چٹکیوں میں صاف کریں

پیالے سے بھرا نمک کموڈ پر چھڑک دیں، اسے ساری رات ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اگلی صبح کموڈ پرابلتا ہوا پانی ڈال دیں۔

داغ دھبوں کو دور کرتا ہے

باتھ روم کے کونوں، باتھ ٹب یا کموڈ سے ضدی پیلے دھبوں کو ہٹانا کافی مشکل کام ہوتا ہے۔ مہنگے ڈیٹرجنٹس کے بجائے نمک کا آزمودہ ٹوٹکہ کافی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

آدھا کپ نمک، ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور پانی سے ایک پیسٹ تیار کرلیں، اس پیسٹ کو متاثرہ جگہوں پر لگائیں اور رات بھر چھوڑ دیں۔

اگلی صبح اس کو برش رگڑتے ہوئے صاف کریں اور پانی سے دھولیں۔

باتھ روم کو چمکاتا ہے۔

سیرامکس کو سفید کرنے کیلئے قدرتی مصنوعات کا استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ کمورڈ کے ارد گرد زیادہ مقدار میں نمک چھڑکیں اور اسے تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔

کچھ قطرے سرکے کے ڈال کر کمورڈ کو برش سے رگڑیں ور پانی سے دھو لیں۔

Read Comments