Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2023 02:02pm

کراچی: کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص انتقال کرگیا

کانگو وائرس میں مبتلا اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 55 سالہ شخص انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس دوران مریض کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔

جس کے بعد گزشتہ روز مریض کی کانگو وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی، اسپتال لانے سے قبل مریض کی حالت خراب تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے ایک اور مریض میں کانگو وائرس کیتصدیق

بلوچستان سے کراچی آنیوالے کانگو کے7 مریض صحتیابہوگئے

محکمہ صحت کے ترجمان نے مزید کہا تھا کہ طبی امداد فراہمی کے بعد حالت میں بہتری آرہی تھی لیکن طبی امداد کے باوجود مریض جانبرنہ ہوسکا۔

Read Comments