Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 02:54pm

میکڈونلڈز پاکستان نے قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی کردی

پاکستان میں میکڈونلڈز نے اپنی متعدد مینو آئٹمز کی قیمتوں میں تقریبا 60 فیصد کمی کردی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں بھی جاری بائیکاٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ کمپنی کی جانب سے اسرائیلی دفاعی افواج کے جوانوں کو تعریفی کھانا دینے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل بیان سامنے آیا تھا جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی میکڈونلڈز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مقامی برانڈز کی طرف راغب ہوئے تھے۔

اس بائیکاٹ کے باعث ہونے والے نقصان نے میکڈونلڈ کو اپنی کاروباری حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبورکیا حالانکہ فوڈ چین نے اسرائیل فلسطین تنازع پر اپنے موقف کی وضاحت بھی کی تھی۔

14 اکتوبر کو ایکس پر شیئر کیے گئے بیان میں فاسٹ فوڈ چین کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں میکڈونلڈز ایک مقامی انٹرپرائز ہے، جس کی مکمل ملکیت اور آپریشن SIZA فوڈز پرائیوئٹ لمیٹڈ پاکستان کے زیر نگرانی ہے۔ ہم اسرائیل میں میکڈونلڈز کے آپریشنز سے وابستہ نہیں ہیں، جو ایک مقامی ملکیت والی اسرائیلی کمپنی ہے‘۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کو مفت کھانا دینے پر ’مکڈونلڈز پاکستان‘ کی وضاحت

’بائیکاٹ مکڈونلڈز‘ ، فلسطینی بچے بھوکے لیکن اسرائیلی فوج کیلئے مفت کھانا

مکڈونلڈز کی چھت پر کے ایف سی کا بل بورڈ، مارکیٹنگ کی دنیا میں طوفان

سوشل میڈیا صارفین نے قیمتوں میں کمی کو بائیکاٹ کا نتیجہ قراردیا۔

پاکستانیوں کی جانب سے کیے جانے والے بائیکاٹ نے نہ صرف میکڈونلڈز بلکہ کئی عالمی برانڈز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے، اور صارفین نے تیزی سے مقامی مصنوعات کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

Read Comments