کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں ریلوے پھاٹک کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
گلشن اقبال تیرہ ڈی میں کچھ عرصے قبل ریلوے پھاٹک ختم کرنے کے لیے چھوٹے سے انڈر پاس کی تعمیر شروع اور پھر فنڈز نہ ہونے کے باعث انڈر پاس کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
مٹی اور دھول سے علاقہ مکین سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگ گئے جب کہ انڈر پاس کے قریب ملبہ پڑا ہونے سے گاڑیوں کو بھی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقے کے کونسلر کا کہنا ہے کہ ملبے کی وجہ سے پہلے تو سڑک بند پڑی تھی، اپنی مدد آپ کے تحت کچھ ملبہ اٹھا کر گزرنے کے لیے راستہ بنایا ہے۔
ٹوٹی پھوٹی سڑک کی وجہ سے ڈکیتوں کی بھی چاندی ہوگئی، جب دل چاہے وہ لوٹ مار کر لیتے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے جلد از جلد سڑک بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔