Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2023 09:09am

امیتابھ بچن نے بیٹی کو کروڑوں روپے کا پر تعیش بنگلہ تحفے میں دے دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا بچن کو ممبئی کے پرتعیش علاقے جوہو میں واقع اپنا شاندار بنگلہ تحفے میں دے دیا۔

وٹھل نگر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع تقریباً 50 کروڑ کی مالیت کا یہ خوبصورت بنگلہ 674 مربع میٹر اور 890.47 مربع میٹر کے دو پلاٹوں پر مشتمل ہے۔

بالی ووڈ میگا اسٹار اور ان کا خاندان اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں کئی سالوں تک ’پرتیکشا‘ بنگلے میں رہائش پذیر تھا۔ اس خاندان کے پاس جوہو میں دو اور بنگلے، جنکا اور جنک بھی ہیں۔

شویتا بچن نندا ایک مصنفہ، کالم نگار، سابقہ ماڈل اور بزنس وومن ہیں، سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول ’پیراڈائز ٹاورز‘ ان ہی کا تحریر کردہ ہے۔

مزید پڑھیں:

امیتابھ بچن ’پراجیکٹ کے‘ کا ایکشن سین کرواتے ہوئے زخمی

کنگ خان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن 17 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر آنے کو تیار

Read Comments