نگراں وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کویت کی جانب سے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان سرمایہ کاری کے لیے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیراعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
اجلاس میں نگراں کابینہ کو بتایا گیا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔
ان منصوبوں میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کے لیے تمر کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔
نگراں وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔
نگراں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل جلد اور شفاف طریقے سے ہو سکے۔
سعودی عرب پاکستان میں کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سرمایہکاری کرے گا، نگرانوزیراعظم
پی آئی اے نجکاری اولین ترجیح، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھیخبریں ملیں گی، نگراں وزیراعظم
وفاقی کابینہ نے 14 نومبر کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے 15 نومبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔