9 مئی کے واقعات میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئی ہیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے جہاں ان مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے بتایا، وہی انوسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی پر بھی بات ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں دفعہ 120 بی اور 120 اے عائد کردی گئیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ان مقدمات میں نامزد اور شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے باٹا پور میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی خاتون، شاہدرہ میں شہری جاوید کے اندھے قتل اور گرین ٹاؤن سے شہری علی رضا کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
انوسٹی گیشن پولیس نے شادیوں میں معصوم بچوں کے ذریعے چوری کی وارداتیں کروانے والے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ کم عمر بچے شادی کی تقریب میں گھس کر پیسے اور زیورات چوری کرتے تھے۔
سانحہ نو مئی : چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیخلاف مقدمات میں بغاوتکی دفعات شامل
عمران خان کا دعویٰ مسترد، خواتین سے بدسلوکی کی خبر من گھڑت ہے، ڈاکٹرانوش مسعود