سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک شخص کو روکا تو خود کو سرکاری افسر بتانے والے شخص نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
وائرل ویڈیو میں ہیلمٹ نہ پہننے والے شخص کو پولیس اہلکاروں پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ شخص نے پولیس سے بحث کرتے ہوئے کہا کہ، ’میں 21 ویں گریڈ کا لاء آفیسر ہوں۔ مجھے ہیلمٹ کیوں پہننا چاہیے؟۔
واقعے نے سرکاری ملازمین کے قوانین اور ضوابط کی تعمیل سے متعلق سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔
ہیلمٹ کے استعمال کو مناسب طریقے سے نافذ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ملک میں رجسٹرڈ چالانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں اس حوالے سے ہونے والے حادثات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پرملے جلے ردعمل کا اظہارکیا۔ کئی صارفین نے ہیلمٹ پہننے کے فوائد گنوائے تو دیگرنے سب پر قواعد و ضوابط پرعمل لازمی قرار دیا۔