ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ماہرغذائیت جل ویزنبرگرکا کہنا ہے کہ ’ہم جب ذیابیطس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو صرف بلڈ شوگر کو ہی اس کامسئلہ سمجھتے ہیں جب کہ یہ واقعی اس سے کہیں زیادہ ہے۔‘
اُن کے مطابق ذیابیطس کے لیے کھانے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمیں دل کی بیماریوں اور کینسر کی روک تھام کے حوالے سے کھانے کے بارے میں بھی سوچنا پڑتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ، ’صحت مند سبزیوں کا استعمال کرتے ہوئے خوراک میں ردوبدل کرکے مثبت نتائج حاصل کرنا ممکن ہے۔‘
اس سے انسولین کی سطح کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
درج ذیل پانچ قسم کی سبزیاں انسولین کو منظم کرنے اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔
سبزیوں میں موجود فائبر ہمارہ صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں اور گاجر میں موجود وٹامن اے جسم کی قوت مدافعت اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
کریلا فائبر سے بھرپورصحت بخش سبزیوں میں سے ایک ہے جو قدرتی طور پرشوگر لیول کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کریلے میں موجودمرکبات گلوکوز کے استعمال کو بہتر بنا نے میں مدد دیتے ہیں ۔ کریلے کے باقاعدگی سے استعمال سے یہ آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق توری میں کیلوریز کی مقدار بہت کم اور فائبرزبہت ذیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے ٹائپ 2 مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
صحت کے لیے پالک کے 6 بہترین فوائد
ایک عام سی سبزی کے ان گِنت فوائد
ذیابیطس پرادویات کے بغیر قابو پانا ممکن ہے
بھنڈی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو نظام انہضام میں شوگر کے جذب ہونے کے عمل کو سست کر تے ہیں جو خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے اور شوگر کے اچانک بڑھ جانے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
تمام ہرے پتوں والی غذاؤں کی طرح پالک بھی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے لیکن اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کینسر، دل کی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی بیماریوں سے بچانے میں مددگارہوتی ہیں۔
نیوٹریشن جرنل میں شائع ہونے والی 2020 کی ایک تحقیق کے مطابق پالک میں تھیلاکوئڈز نامی جھلی ہوتی ہے جس میں موجود مادے انسولین کو اچھی طرح کام کرنے میں مدد کر تے ہیں۔
عام طور پرغیر نشاستہ والی سبزیاں ، نشاستے والی سبزیوں کے مقابلے میں کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز میں کم ہوتی ہیں اور ان میں موجود فائبرکی ذیادہ مقداربلڈ شوگر کو مستحکم کرنے میں مدد کرتی ہے.