دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران امام کعبہ نے خطبہ دیا۔
امام کعبہ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ بن حمید نے فیصل مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ آخرت کی بہتری کیلئے خود کواچھا کریں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کومضبوط کرتے ہیں، آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، ساتھ ہی ہدایت دی کہ مسلمانو! فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کار بند رہو۔
نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیرِاعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی، متعلقہ اعلی حکام اور سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سید المالکی نے شرکت کی۔
امام کعبہ نے بعد ازاںآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔