پنجاب حکومت کی جانب سے پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیاگیا۔
پنجاب میں مقررہ مدت کے اندر پارکنگ نہ کھولنے والے بلڈنگ مالکان پر 10ہزار روپے فی کنال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ایل ڈی اے اتھارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی، مقررہ مدت میں پارکنگ نہ کھولنےوالےکو 10ہزارروپےفی کنال جرمانہ ہوگا۔
اجلاس میں ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ قواعد وضوابط میں بھی ترامیم کی منظوری کے علاوہ ٹریفک کےمسائل حل کیلئے7چوراہوں پریوٹرنزاورسلپ روڈزبنانےکی منظوری بھی دی گئی۔
فیصلہ کیا گیا کہ حتمی منظوری سے قبل عارضی مشق کی جائے گی۔ عارضی رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کی آمد ورفت کو چیک کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں لاہورکے 32 مقامات پر عارضی تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ 26 مقامات پرروڈ انفراسٹرکچر میں بہتری کے اقدامات اور لاہور میں کینال روڈ، ہربنس پورہ اور جلو کے درمیان پروٹیکٹیوٹنز بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں ٹیپاکے لیے پروموشن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل ، پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو لاہور گلوبل ویلج لیز پردینے اور لاہورکی 9سڑکوں کی کمرشلائزیشن کے لیے کنسلٹنٹ سروسز حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔