Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2023 10:09am

’موئے موئے‘ کیا ہے اور کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

سوشل میڈیا پر کسی بھی چیز کا وائرل ہوجانا ایک عام سی بات ہے، صارفین کو ایک جنون سا چڑھتا ہے اور جسے دیکھو وہ اسی وائرل ٹرینڈ کو فالو کرتا نظرآتا ہے ، ریلز بنا کرڈالتا ہے اور پھر کچھ عرصے بعد اس کی جگہ کچھ اور آجاتا ہے۔ تازہ ترین وائرل ٹرینٖڈسربیا کی دھن ”موئے موئے“ ہے جس نے ایک طوفان برپا کررکھا ہے۔

اس کا آغاز ٹک ٹاک سے ہوا جہاں صارفین نے اپنی ویڈیوز شیئرکرنا شروع کیں ، رجحان تیزی سے آگے بڑھا اور کچھ ہی دنوں میں یہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکا ہے جن میں انسٹاگرام ریلز ، فیس بک ویڈیوز ،اور یوٹیوب شارٹس شامل ہیں ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ”موئے موئے“ گانے کا اصل تلفظ نہیں ہے - یہ ”موئے مور“ ہے، تاہم جملے کی تکرار نے بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

زبان کی رکاوٹ کے باوجود اس گانے نے سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے دنیا پھر کے شائقین کو متوجہ کیا ہے۔ اس گانے کا باضابطہ نام ’دزانم‘ ہے جس کا دورانیہ 2 منٹ اور 55 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

وائرل سنسنی کے پیچھے سربیا کی گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیا ڈورا ہیں، جو میوزک ویڈیو میں بھی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے سربیا کے ریپر سلوبودان ویلکووک کوبی کے ساتھ مل کر گانے کے بول تیار یے ، اور اس کی دھن لوکا جووانووچ نےتیار کی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اب تک ”دزانم“ کی میوزک ویڈیو یوٹیوب پر متاثر کن 57 ملین ویوز حاصل کرچکی ہیں۔ اسے گانے والی ٹیا ڈورا نے عالمی سطح پر پزیرائی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

گانے کے معنی پر روشنی ڈالتے ہوئے ، ”مور“ کا ترجمہ سربیا میں ”ڈراؤنا خواب“ ہے ، جو ٹریک کے گہرے ، زیادہ غمگین موضوع پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ گیت ادھوری امنگوں کی تکلیف اور اس طرح کی مایوسی کے باوجود ایک روشن مستقبل کی تلاش کی انتھک مہم کی بات کرتا ہے۔

یہ گانا بار بار آنے والے ڈراؤنے خوابوں سے لڑنے، ڈپریشن کو برداشت کرنے اور الگ تھلگ محسوس کرنے کی کہانی ہے، پھر کسی کو سمجھ، تسلی اور تسلی بخش لمس پیش کرنے کی خواہش ہے۔

گانے کی شہرت میں اضافہ موسیقی کی عالمگیر زبان کی ایک واضح مثال ہے، جو مشترکہ جذبات اور تال کے ذریعے مختلف ثقافتوں اور تجربات میں لوگوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Read Comments