قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے کہا ہے کہ جب تک پرچی کرکٹ رہے گی تب تک قومی ٹیم کے حالات ایسے ہی رہیں گے، باصلاحیت کھلاڑی بیٹھے رہیں گے اور پرچی والے آگے نظر آئیں گے۔
کرکٹ لیجنٖڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جاوید میانداد کا آج نیوز نے گفتگو کرتے کہا کہ قومی کرکت ٹیم کے کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں پیسہ ملتا ہے ان پر لازم ہے کہ وہ گراونڈ میں پرفارم کریں ۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں ناکامی پر لیجنڈ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے پلیئرز میں صلاحیت نہیں ہے انہیں پرفارم کرنا چاہیئے جو پرفارم نہیں کررہا اسے فارغ کریں، جب انہیں ڈر ہوگا کہ ہم نکال دیے جائیں گے تو وہ پرفارم بھی کرینگے ۔
جاوید میانداد نے انکشاف کیا کہ یہاں پرچیاں چل رہی ہیں کوئی پرفارم کرے نہ کرے اسے کھلایا جارہا ہے یہاں تک نیچے سطح پر بھی انصاف نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن فیئر نہیں ہے چمچوں کو اس کے اُس کے فون پر رکھ لیا جاتا ہے چاہیے کراچی ہو یا لاہور ان پیلئرز کو رکھا جاتا ہے جس کیلئے کہیں سے فون آجائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر پلیئر اپنی پرفارمنس پر آتا ہے ہم نے بھی 15 سے 20 سال کرکٹ صرف اس وجہ سے کھیلی کہ ہم نے پرفارم کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مختلف کلب کی ٹیم ہوتی تھی مقابلہ سخت تھا جس کی وجہ سے اچھے پلیئر سامنے آتے تھے، ڈیپارمنٹ کرکٹ بہت ضروری ہے ۔
جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ اس فیلڈ میں آگئے ہیں تو اس پر توجہ دیں اسے سنجیدہ لیں روزانہ پریکٹس کریں اپنے سینئرز سے مشورہ کریں ۔