فیض آباد دھرنا کمیشن نے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ محمد ایاز کو بھی کمیشن میں شامل کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری وزرات داخلہ محمد ایاز کو بطور سیکرٹری کمیشن مقرر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق آئی جی طاہر عالم تاحال والدہ کی بیماری کے باعث کمیشن اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔
فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے لیے متعدد ویڈیو حاصل کرلیں۔
خیال رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔