بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے لئے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیلے اور سفید پرنٹڈ لباس کے ساتھ اسٹائلش انداز میں شرکت کی۔
انوشکا شرما آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں جو لباس زیب تن کر کے آئیں وہ مشہور ڈیزائنر’نکوبار’ کا تھا۔
انوشکا نے جو لباس پہنا تھا اس کی قیمت صرف 7,250 انڈین روپے ہے۔
اس لباس میں ایک ہالٹر نیک لائن تھی اور اسے خوبصورت ٹراپیکل پرنٹس سے سجایا گیا ہے۔
انوشکا کا لباس سفید رنگ کے ساتھ ساتھ تتلیوں، درختوں اور دیگر چیزوں کے متضاد نیلے رنگ کے نمونوں سے بھرا ہوا تھا۔
انوشکا شرما نے 15 نومبر کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میچ میں بھی اپنی فیشن ایبل شرکت سے دھوم مچا دی تھی۔
انوشکا شرما پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے احمد آباد پہنچ گئیں
انوشکا شرما نے کس بات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا؟
کوہلی نے 50 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، انوشکا بوسے برساتی رہیں
جہاں تک ان کے ورلڈ کپ فائنل روپ کی بات ہے تو انہوں نے اسے کم سے کم میک اپ اور بمشکل لوازمات کے ساتھ اسٹائل دیا تھا۔
انوشکا شرما اپنی بیٹی ’وامیکا‘ کے ساتھ احمد آباد اپنے شوہر ویراٹ کوہلی کی حوصلہ افزائی کے لئے آئی تھیں۔
شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سمیت کئی مشہور شخصیات بھی میچ دیکھنے کے لئے احمد آباد پہنچے تھے۔