Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2023 01:50pm

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور

اینٹی کرپشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 80 ہار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جج بابر علی خان نے سماعت کی۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سابق سپیکر اسد قیصر پر کرپشن کا الزام ہے۔

عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں عدالت کا اسد قیصر کو 80 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Read Comments