Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2023 12:41pm

ایشوریا کے بعد عبدالرزاق کے ایک اور بیان پر بھارتی ناخوش

سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئے۔

عبدالرزاق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ جیت گئی اور بھارت ہار گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت جیت جاتا ہے تو کرکٹ ان کی طرف جاتی ہے لیکن یہ کہا گیا کہ کرکٹ ان کے ساتھ رہتی ہے جو بہادر ہیں، کارکردگی دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ یہ کھیل کے لئے ایک بہت ہی افسوسناک لمحہ ہوتا، بھارت نے کنڈیشنز کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کیا اور میں نے پہلے کبھی کسی آئی سی سی فائنل کے لئے اتنی خراب پچ نہیں دیکھی، لہٰذا یہ کرکٹ کے لئے بہت اچھا ہے کہ بھارت ہارا۔

یہ بھی پڑھیں:

’پنوتی مودی‘ کا انوکھا جواب، بھارت کی شکست کا الزام اندراگاندھی پرعائد

’ایشوریہ رائے سے شادی کروں تو۔۔۔‘ عبدالرزاق نے بھونڈی مثال پر معافیمانگ لی

تنقیدی تبصروں کے علاوہ، بعض بھارتی شائقین کرکٹ نے عبدالرزاق کے تبصروں کو بھی تسلیم کیا ہے۔

واضح رہے کہ میزبان بھارت میگا ایونٹ کے فائنل سے قبل تمام 10 میچوں میں ناقابل شکست رہا تاہم آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 فائنل میں بری طرح شکست سے دو چار ہو کر ٹرافی سے محروم ہوا۔

Read Comments