اندھیری رات میں جگنو کی آواز آنا کوئی پریشان کن بات نہیں، لیکن اگررات کےناٹے میں کسی کے گنگنانے کی آواز کانوں میں پڑے تو شاید آپ کے ہاتھ پاؤں پھول جائیں۔
ایسا ہی ایک واقع شمالی آئرلینڈ کے ایک قصبے اوماگ میں پیش آرہا ہے ،جہاں پراسرار مدھم سی گنگنانے والی آواز وہاں کے رہائشیوں کی نیند میں خلل ڈالتی ہے۔
لوگ اس گنگنانے والی مدھم آواز کو لے کرخاصا شش و پنج کا شکارہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قصبے کے متعدد رہاشیوں کی جانب سے درج کروائی گئی اس شکایت کے بعد اوماگ ڈسٹرکٹ کونسل اس آواز کا تعین کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں، لیکن اب تک کی گئی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں۔
جب بیچ پرواز ہوائی جہاز کی چھت ہی اُڑ گئی
مصنوعی ذہانت کا کرشمہ انسٹاگرام فٹنس ماڈل ماہانہ ہزاروں ڈالرز کمانے لگی
ان اہلکاروں کے پاس اس پراسرار آواز کا تعین کرنے کے لئے صوتی ماہرین سے رابطہ کرنے کےعلاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں رہا۔
مقامی لوگ کے مطابق یہ آواز ایک گونج جیسی ہے جو گزرنے والی گاڑیوں کی آواز سے تھوڑی ہی مختلف ہے۔
یہ آواز رات 12:00 سے 1:00 بجے کے درمیان سنائی دیتی ہے، جہاں کچھ صارفین اس آواز کے عادی ہوچکے ہیں تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے اس آواز کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مقامی کونسل کے ایک ترجمان نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ چونکہ آواز کی صحیح سمت کا تعین کرنا مشکل ہے، اس لیے فی الحال افسران کی جانب سے اس آواز کی نشاندہی کیلئے خصوصی سامان کے استعمال پر غور کیا جارہا ہے۔