شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری مسقط سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 135 ہو گئی ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو مسقط سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ناصرپاکستان میں شہریوں سے فراڈ کر کے فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور اشتہاری ناصر کو آج مسقط سے پاکستان لائی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 135 ہو گئی ہے۔