وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج پھر اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا، جس میں اسموگ کے تدارک کے لیے’سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن’ لگانے کی تجاویز تیار کرلی۔
ذرائع نگراں حکومت نے کہا کہ سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار ہے، رواں جمعہ کو تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیزبند کرنے کی تجویز ہے۔
ہفتہ کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر، فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے،جبکہ ریسٹورنٹس بند کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، سرکاری دفاتر میں بھی آدھے ملازمین کام کریں گے۔
دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات کی اینٹی اسموگ کارروائیاں جاری ہے، گزشتہ روزبھٹوں اورانڈسٹریز کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے66 مقامات پر چھاپہ مارا گیا۔
لاہور میں 32 انڈسٹریزمیں ای سی ایس سسٹم انسٹال نہ ہونے پرغیرفعال کردیا اور دو انڈسٹریزکو ای سی ایس سسٹم انسٹال نہ ہونے پربند کردیا گیا ہے۔
بادامی باغ میں حاجی اسلم فاؤنڈری کو خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، تین بُٗھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی انسٹال نہ ہونے پر بند کردیا گیا۔