چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضیٰ ملک عدالت میں پیش ہوئے اوربشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں۔
عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر خارج کردی۔