Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2023 10:03am

’پنوتی مودی‘ کا انوکھا جواب، بھارت کی شکست کا الزام اندراگاندھی پر عائد

کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست شائقین کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی ہضم نہیں ہورہی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمان بسوا شرما نے اس شکست کا ملبہ آنجہانی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی پر ڈال دیا۔ اس سے قبل کانگریس لیڈر راہول گاندھی مودی کو ’پنوتی‘ کہتے ہوئے ہار کی ذمہ داری ان پر ڈال چکے ہیں۔

بسوا شرما کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہارا کیونکہ یہ میچ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی سالگرہ پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام میچوں میں جیتتے رہے اور فائنل ہار گئے ہیں۔ میں نے اس حوالے سے انکوائرہ کی کہ ہم میچ کیوں ہار گئے، اور پتہ چلا کہ ورلڈ کپ کا فائنل اندرا گاندھی کی سالگرہ پر کھیلا گیا تھا، اس لیے بھارت ناکام رہا۔

گاندھی خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی چیف منسٹر نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی سے درخواست ہے، براہ مہربانی بھارت کو اس دن نہیں کھیلنا چاہیے جو گاندھی خاندان کے ارکان کی سالگرہ کا روز ہو۔ میں نے یہ ورلڈ کپ فائنل سے سیکھا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست نے اس وقت سیاسی موڑ لے لیا جب کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’پنوتی‘ قراردیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مودی کے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی وجہ سے بھارت میچ ہار گیا۔

وزیر اعظم مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر کے ساتھ احمد آباد اسٹیڈیم میں فائنل میں شرکت کی تھی، بھارت کی شکست کے بعد سے انٹرنیٹ پر ’پنوتی‘ کی اصطلاح ٹرینڈ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

ورلڈکپ میں بری طرح ناکام ہونے والوں میں کون کون سے کھلاڑی شامل؟

کرکٹ ٹیم کی ناکامی برداشت کرنے میں بھارتیوں کو مشکل، ایک نے خودکشی کرلی

بھارت میں فلسطینی جھنڈا لے کر گراؤنڈ میں گھسنے والے کا دلچسپ ریکارڈ آگیا

بدھ 22 نومبر ک بی جے پی نے راجستھان میں ایک انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی کے ریمارکس پر الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو منعقد ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔۔ بھارت نے فائنل ہارنے سے پہلے لگاتار 10 لیگ میچ جیتے تھے۔

Read Comments