گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کراچی میں جی ڈی اے کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیر پگارا نے سندھ ہر تمام نشستوں پر جی ڈی اے کے امیدوار کھڑے کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
فیصلہ کیا ہے کہ جی ڈی اے جلد جلسوں کے ذریعے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جس سے پیرپگارا خطاب کریں گے۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں سےاتحاد پرمشاورت کی گئی ہے، اس موقع پر پیرپگارا نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہوکرسندھ کی تقدیربدلیں گے۔