فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کر دیا۔
ایف بی آر نے بینکوں کے منافع پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے بینکوں کے غیر معمولی منافع پر ٹیکس آئی ایم ایف کے مطالبے پر عائد کیا گیا، جس سے ونڈ فال ٹیکس سے 33 سے 35 ارب روپے اضافی آمدن کا امکان ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں کے 2021 اور 2022 کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس کا اطلاق ہوگا، بینکوں کے منافع پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ بینکوں کو ونڈ فال ٹیکس 30 نومبر 2023 تک ادا کرنا ہوگا۔
ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورکتیار
ایف بی آر کا 20 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اہماقدام، موبائل سمز بلاک ہوسکتی ہیں