گدو کمپنی نے نیپرا میں بجلی کی پیداواری قیمت 14روپے 93 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی۔
سستے پاور پلانٹس کی بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے، کیوں کہ سینٹرل پاور کمپنی گدو نے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔
گدو کمپنی نے درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ گیس مہنگی ہونے کے باعث ناگزیر ہے، بجلی کی پیداواری قیمت 14روپے 93پیسے فی یونٹ مقرر کی جائے۔
دوسری جانب سینٹرل پاورکمپنی گدو کی بجلی قیمتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں، نیپرا میں گدو کمپنی کی درخواست پر 6 دسمبر کو سماعت ہوگی۔