عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 2 ہزار 22 ڈالر تک جا پہنچی۔
دوسری جانب بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 900 روپے اور 766 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی۔