محکمہ اوقاف نے تمام دکانیں اور زمینیں کرایے کے لئے مارکیٹ ریٹ پر الاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ پراپرٹی کی سب لیزپر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اوقاف کی تمام دکانیں اور زمینیں مارکیٹ ریٹ پر کرائے پر الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب کہ پراپرٹی کی سب لیزپر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
اجلاس میں صوبے میں محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کے ریٹ کا جائزہ لینے لئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی 10 روز میں پراپرٹی کے کرایوں کی جائزہ رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیرمحکمہ اوقاف سندھ عمرسومرو کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز یا کرپشن ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔