کھانوں میں گرم مصالحہ بطور اہم جز استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ برصغیر میں عام ہے، لیکن دیگر ممالک میں اس کا ایک نعم البد ”کباب چینی“ استعمال کیا جاتا ہے جس کے بیش بہا فوائد ہیں۔
کباب چینی کو انگریزی میں ”آل اسپائس“ کہتے ہیں جو میکسیکو، وسطی اور جنوبی امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں پایا جاتا ہے، لیکن یہ میٹھا اور مصالحہ دار جز سب سے پہلے جمیکا میں دریافت ہوا۔
زیادہ تر غیر ملکی مصالحوں کی طرح ’آل اسپائس‘ نے بھی دنیا بھر میں سفر کیا ہے۔
اس مصالحے کو کالی مرچ ، پیمینٹا ، مرٹل مرچ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس میں ایک منفرد خوشبو اور ذائقہ ہوتا ہے۔
یہ پیمنٹا ڈائیو کا ایک ٹراپیکل کیریبین درخت ہے اور ان درختوں سے خشک، غیر پکے بیریز کو آل اسپائس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ لونگ، کالی مرچ، دار چینی اور جائفل جیسے متعدد ذائقوں اور خوشبوؤں کا مرکب ہوتا ہے۔
’آل اسپائس‘ ایک واحد مصالحہ ہے جو صدیوں سے دواؤں، کھانوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
آل اسپائس کے صحت مند فوائد جان کرآپ اسے اپنے کچن کے مصالحہ جات میں ضرور شامل کریں گے۔
اس کا ایک بڑا استعمال اس کی درد دور کرنے والی خصوصیات ہیں، اس میں ’یوجینول‘ ہوتا ہے، جو ایک جراثیم کش اور بے ہوش کرنے والا جزو ہے۔
یہ سردرد اور پٹھوں کے درد کو دور کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
آل اسپائس کی چائے اوراس سے بنے تیل آپ کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ یہ خون کی گردش اور بہتر خون کے بہاؤ میں مدد کرتے ہیں۔
آل اسپائس میں پائے جانے والے یوجینول، گیلک ایسڈ، اور کورسیٹن کینسر کے خلیات پر ممکنہ اینٹی پرولیفریٹو اور اینٹی ٹیومر خصوصیات ہوتی ہیں۔
یہ ’آٹو فیجی‘ میں مدد کرتا ہے جو خراب خلیات اور کینسر کے خلیات کو کم کرنے کا میکانزم ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ چھاتی کے کینسر کے لئے خاص طور پر مؤثر ہے۔
کچن میں پائی جانے والی یہ معمولی چیز ہر انفیکشن کا علاج
نزلہ زکام سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے 2 مفید گھریلو ٹانک
اس کی اینٹی سوزش خصوصیات بھی اسے ایک طاقتور زخم بھرنے والا ایجنٹ بناتی ہیں۔
آل اسپائس کی اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کی وجہ سے اس کو متعدی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔
بدہضمی اور کمزور میٹابولزم جیسے گیس اور سوزش کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کی ’یوجینول خصوصیات‘ ہاضمے کے انزائمز کوفعال کرنے میں مدد کرتی ہیں اور ان بیکٹیریا کو روکتی ہیں جو بدہضمی کا سبب بن سکتےہیں۔
وزن کو کم کرنے کے حوالے سے بھی ہم ’آل اسپائس‘ کو استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ کے جسم میں موجود کچھ ہارمونز کو فعال کرسکتا ہے، جو بھوک کو کم کرنے اور کسی کو پیٹ بھرا ہوا محسوس کرنے کے ذمہ دارہوتے ہیں۔
یہ مصالحہ کولیسٹرول سے مکمل طور پر پاک ہوتا ہے جبکہ یہ آئرن ، کیلشیم ،وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے۔