احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئیں۔
نیب ٹیم میں مظفر عباسی، عرفان اللہ، عمر ندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقار الحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی۔
نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مزید 2 روز تفتیش کی اجازت دے دی۔
عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسسماعت کیلئے مقرر
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن اجازت کیس، حالات خراب ہیں تو الیکشن کیوں ملتوینہیں کرتے؟ عدالت
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ سے بحال درخواست ضمانت میں بھی 29 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔